چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 21 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا ایک اہم اجلاس 21 دسمبر کو دن 11 بجے طلب کرلیا ہے۔

اجلاس سپریم کورٹ کانفرنس روم اسلام آباد میں منعقد ہوگا،جس میں جوڈیشل کمیشن رولز کےمجوزہ ڈرافٹ کا جائزہ لیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کی صورت میں ہائی کورٹس کے ججز کی تقرری پر غور ہو گا۔

لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں : عمر ایوب

واضح رہےکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں رولز میکنگ کمیٹی نے رولز کا ڈرافٹ مکمل کر کے جوڈیشل کمیشن کو بجھوا دیاہے۔

Back to top button