چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپوزیشن کےوفدسےملیں گے

صدر سپریم کورٹ بارکا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کےبعد چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کل اپوزیشن کے7 رکنی وفد سےبھی ملیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کےبعدصدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطا نے بتایا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سےملاقات کےتناظر میں ملے ہیں، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے7رکنی وفد سےبھی ملیں گے۔
صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرسےمل رہےہیں، سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
صدرسپریم کورٹ بار نےمزید کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تعاون کے لیے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، چیف جسٹس نےاپوزیشن سےبھی فراہمی انصاف سے متعلق تجاویز طلب کی ہیں۔
