ایس آئی ایف سی کا اجلاس طلب، وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو نہیں کیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)  کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 25 مئی کو طلب کرلیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو  اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو نہ کرنے کو عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دے دیا

ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس 25 مئی کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پنجاب، سندھ اور  بلوچستان کے  وزرائے اعلیٰ کو مدعو کیا گیا ہے تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی، وزیر تجارت، وزیر قانون و انصاف اور وزیر آبی وسائل بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں چاروں چیف سیکرٹریز کو  بھی اجلاس میں مدعوکیا گیا ہے۔

Back to top button