اسلام آباد خودکش حملہ : وزیراعلیٰ مریم نواز کا بسنت کی اپنی مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں ہونےوالے خودکش حملے کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی سکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ ضروری ہےکہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ خوارج پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ قوم کو ملکی دفاع کےلیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہیے۔
نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں : خواجہ آصف
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 31 افراد جاں بحق اور 169 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ہوچکی ہے، خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشت گرد کارروائیوں کی تربیت حاصل کی اور متعدد بار افغانستان کا سفر کرچکا ہے۔
