وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کر دی، مریم نواز نے کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انتظامیہ کو سولر پینل انسٹالیشن پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا،انہوں نے فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کے تحت سال بھر میں 94 ہزار 483 سولر سسٹم لگائےجائیں گے، وزیراعلیٰ نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنےوالے خوش نصیب صارفین کو مبارک باد پیش کرتےہوئے سولر پینل انسٹالیش کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہاکہ عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتےہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں، اس لیے سولر پینل اسکیم ہرگز تاخیر نہ کی جائے،فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، فزیکل ویری فکیشن کےبعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔

سیکریٹری توانائی نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتےہوئے بتایاکہ جولائی کے آخر تک فری سولر پینل اسکیم کا پہلا فیز مکمّل ہو جائےگا،صوبے بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنےوالے صارفین کےلیے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، فری سولر پینل اسکیم کےلیے 8 لاکھ 61 ہزار صارفین نے درخواست دی۔

وزیر اعلیٰ کو بتایا گیاکہ فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے مکمل کیا گیا، 0.55 کلو واٹ کے 47 ہزار 182 اور 1.1 کلو واٹ کے 47 ہزار 301 سسٹم انسٹال کیےجائیں گے، 100 یونٹ ماہانہ اور 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنےوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائےگا۔

سیکریٹری توانائی نے بتایاکہ صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کےلیے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کےلیے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائےگا۔

فافن 2025 رپورٹ : پنجاب حکومت وفاق سے زیادہ شفاف قرار

پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنےسے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا،فری سولرپینل اسکیم سےوفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔

Back to top button