وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھرآمد،تعزیت کی

وزیراعلیٰ بلوعچستان میرسرفراز بگٹی کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھرآمد،اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کیپٹن کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
بجلی چوری میں ملوث لیسکو کے 100سے زائدملازمین معطل
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہاکہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے عوام اور پاک سرزمین کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا، بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،دہشت گردوں کا پیچھا کرکے انہیں ان کی بلوں سے نکال کر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکورٹی فورسز کی نہیں پوری قوم کی ہے۔شہداء کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
