شہبازشریف وزیراعظم،مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدےکیلئے نامزد

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم اور مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے نامزد کردیاگیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نوازشریف نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے عہدے کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کیلئے مریم نوازشریف امیدوار ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے
والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
