بیڈگورننس کے سبب جلد ہی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو برطرف کردیا جائے گا : دوستین خان

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں کرپشن اور بیڈ گورننس کے سبب آئندہ چند روز میں سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا دیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت، وزیراعظم، وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کو بھی سخت مایوس کیا ہے۔
سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے کہاکہ اس وقت ملکی حالات کے تناظر میں افواج پاکستان جان کی قربانیاں دےکر امن کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن موجودہ حکومت کی بیڈگورننس کی وجہ سے قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی قربانیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
میر دوستین خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں غلط طرز حکمرانی،بدامنی،اقربا پروری، کرپشن،بیڈگورننس کے سبب آئندہ چند روز میں سرفراز بگٹی کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور نئے وزیراعلیٰ کےلیے پیپلز پارٹی میں مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
علیمہ خان جیل سے اپنے بھائی کے انتشار پھیلانے والے پیغامات لاتی ہیں: رانا ثنا اللہ
لیگی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا یہ پیپلز پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے کہ وہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر کس امیدوار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کےلیے لاتے ہیں۔
