کراچی سے بچوں سے بدفعلی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا گروہ گرفتار

اورنگی ٹاؤن پولیس کراچی نے کم سن بچوں سے بد فعلی کرنے والے گروہ کے 6 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی پولیس نے بدفعلی مقاصد کےلیے بچوں کی اسمگلنگ کرنے والے گینگ کے 6 کارندوں کو حراست میں لے لیا، اس دوران 3 بچوں کو بھی بازیاب کروایا گیا۔

ایس پی اورنگی ٹاؤن سعد بن عبید  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا گروہ 10 سے 14 سال کے درمیان بچوں کے ساتھ بدفعلی کرتا تھا، پولیس نے تین بچوں کو بازیاب بھی کرایا ہے، گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں کی متعدد ویڈیوز ملی ہیں۔ ایس پی سعد بن عبید نے بتایا کہ 11 مئی کو اورنگی سے ایک بچہ لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کیس کی تحقیقات سے ہم 6 ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ملزمان بچوں کو جسم فروشی کےلیے اسمگل کرنے والے علاوہ دیگر غیر قانونی کاموں میں ملوث تھے۔ ایس پی کے مطابق مرکزی ملزم نثار 100 سے 200 روپے دے کر گیم کی دکان سے بچوں کو اپنے ساتھ لے جاتا تھا، ان بچوں کو وہ اپنے پاس رکھتا اور ان سے بدفعلی کرتا تھا اور آگے سپلائی بھی کیا کرتا تھا۔

وزیراعظم دورہ ایران مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اس گینگ کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کررہی ہے، جب کہ یہ گروہ ’چائلڈ پورنوگرافی‘ میں بھی ملوث پایا گیا ہے کیوں کہ سے بچوں کی متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

Back to top button