ماں کے آئس کریم کھانے پر بچے نےپولیس بلالی

امریکی ریاست وسکنسن کے علاقے ماؤنٹ4سالہ بچے نے ماں کی جانب سے آئس کریم کھانے پر ہیلپ لائن پرکال کرکے پولیس کوبلالیا۔

کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو زندگی میں کبھی نہیں کرنے چاہیے جیسے کسی کی آئس کریم کو چرا کر کھانا۔تو جب ایک 4 سالہ بچے کی ماں نے آئس کریم کو کھالیا تو اس بچے نے جو کیا وہ دنگ کر دینے والا ہے۔

911کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو بچے کی جانب بھیجا گیا کیونکہ بچے نے فون پر کہا تھا کہ اس کی ماں کو قید کیا جانا چاہیے۔بچے نے 911 آپریٹر کو کہا کہ ‘میری ممی بہت بری ہیں’۔آپریٹر نے پوچھا کہ ‘ٹھیک ہے مگر ہوا کیا ہے؟ تو بچے نے کہا کہ یہاں آئیں اور میری ممی کو گرفتار کرلیں’۔ بچے کی ماں نے فون لے لیا اور آپریٹر کو کہا کہ ‘اوہ اس نے فون ملا دیا ہے یہ بس 4 سال کا ہے’۔

Back to top button