چین کابرطانوی باشندوں کیلئےویزافری سروس کااعلان

چین نے برطانوی شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دیدی۔

چینی صدر شی جنپنگ نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سےملاقات کے بعد اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت برطانوی شہری 30 دن تک چین میں ویزا کے بغیر رہ سکتے ہیں۔ ویزا فری سروس سیاحت سمیت کاروباری ویزوں پر بھی حاصل ہوگی۔

چین کے اس فیصلے سے برطانیہ ان 50 ممالک میں شامل ہو جائے گا جنھیں چین ویزا فری سفر کی سہولت دیتا ہے جن میں فرانس، اسپین، اٹلی اور جرمنی بھی شامل ہیں۔

اس وقت تک چین کا ویزا برطانوی شہریوں کے لیے تقریباً £100 سے زائد میں پڑتا ہے اور عموماً ایک ہفتے میں تیار ہوتا ہے جبکہ اضافی فیس پر اسے تیز بھی کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا کی معیشتی طاقتور معیشتوں میں شمار ہونے کی وجہ سے برطانوی کاروبار چین میں اپنے پاؤں جمانا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چین کے فری ویزا سروس کے لیے ویزا کے قواعد میں نرمی کی جائے گی تاکہ بیرون ملک اپنے کاروبار کو بڑھاسکیں، اور وطن میں ترقی اور روزگار کو فروغ ملے۔

چین اور برطانیہ نے اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ مستقبل میں دو طرفہ ویزا سروس معاہدے پر مذاکرات شروع کیے جاسکیں۔

Back to top button