چین نے 627میٹردنیاکابلندترین پل بنالیا

چین  میں سطح زمین سے 627 میٹر بلندی پر تعمیر ہونے والے برج کو دنیا کا بلند ترین برج قرار دیدیاگیا۔
چین میں گزشتہ برسوں میں متعدد ایسے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں جو دنگ کر دینے والے ہیں۔مگر ہوا جیانگ برج یا پل ایک ایسا منصوبہ ہے جسے انجینئرنگ کا ناممکن کارنامہ تصور کیا جاتا ہے۔اگر آپ کو بلندی پر گھبراہٹ ہوتی ہے تو اس پل سے گزرنا آسان نہیں کیونکہ اس سے گزرتے ہوئے سر چکرانے لگے گا۔یہ برج سطح زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے اور جون میں جب اسے عوام کے لیے کھولا جائے گا تو یہ دنیا کا بلند ترین برج قرار دیا جائے گا۔

اس وقت دنیا کا بلند ترین برج فرانس میں ہے مگر چینی پل اس سے 947 فٹ زیادہ بلند ہوگا۔

Back to top button