چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔
وزارت خزانہ نے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں توسیع کی تصدیق کر دی ۔ دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت چوبیس مارچ کو مکمل ہورہی تھی۔ اعلامیے کےمطابق چین کے فیصلے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنےمیں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہاکہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کردی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کےتحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
پاکستانی حکومت نے ٹرمپ کو رام کرنے کے لیے ماسٹر سٹروک کھیل ڈالا
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا تھاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چینی سفیر نے وزیر اعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتےہوئے کہا تھاکہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھےگا۔
