چین : صوبہ ہیبائی کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 20 افراد ہلاک

چین کے صوبےہیبائی میں نرسنگ ہوم میں آگ لگنےسے 20 افرادہلاک ہوگئے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق نرسنگ ہوم میں آگ گزشتہ رات لگی جس کےنتیجے میں 20 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرسنگ ہوم میں موجود دیگر افراد کوطبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکا میں پاکستانیوں سمیت 450 مسلم طلبہ کے ویزے منسوخ
چینی حکام کا کہنا ہےکہ آگ لگنےکی وجوہات جاننے کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔
رواں سال جنوری میں بھی ہیبائی صوبےکی ایک مارکیٹ میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئےتھے۔
