اکیلے رہنے والے افراد کیلئے چین نے ایپ بنالی

چین میں ایک نئی اور قدرے سنجیدہ نام والی ایک موبائل ایپ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جو اکیلے رہنے والے افراد کے لیے تیار کی گئی ہے۔

’آر یو ڈیڈ؟‘ (کیا آپ زندہ ہیں؟) نامی اس ایپ میں صارف کو ہر دو دن بعد ایک بڑے بٹن پر کلک کر کے یہ تصدیق کرنا ہوتی ہے کہ وہ خیریت سے ہے اور زندہ ہے۔

اگر مقررہ وقت میں چیک اِن نہ کیا جائے تو ایپ صارف کے نامزد کردہ ایمرجنسی نمبر پر خود بخود رابطہ کر کے اطلاع دیتی ہے کہ متعلقہ شخص مشکل میں ہو سکتا ہے۔

یہ ایپ گزشتہ سال مئی میں لانچ کی گئی تھی تاہم حالیہ ہفتوں میں اس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر چینی شہروں میں اکیلے رہنے والے نوجوان بڑی تعداد میں اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں، جس کے باعث یہ اس وقت ملک کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی پریمیم (ادائیگی والی) ایپ بن چکی ہے۔

 

Back to top button