چین،ہوٹل میں طویل قیام، صارف نے گند کا ڈھیر لگا دیا

چین میں ایک شخص نے ہوٹل میں قیام کے دوران کمرے میں گند کا ڈھیر لگا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں ایک  بے حس شخص کے کمرہ چھوڑنے کے بعد ہوٹل سٹاف نے کمرے کو تین فٹ گہرے کچرے کے ڈھیر میں پایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عملے کے سامنے غلاظت سے بھرپور یہ حقیقت تب کھلی جب مبینہ آن لائن گیمنگ کے نشے میں مبتلا شخص نے دو سال کے طویل عرصے بعد ہوٹل کا کمرہ چھوڑا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کمرے کے ہر کونے میں کھانے کے گندے ریپر، مشروبات کی خالی بوتلیں اور کچھ کھانے سے بھرے برتن پڑے ہوئے ہیں اور یہ ڈھیر تقریباً تین فٹ اونچا ہے۔

Back to top button