چین نے امریکاکی جانب سے آبنائےہرمزکی ناکہ بندی کی مخالفت کردی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کی چین نے کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جان نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا چین کے ایران سے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، چین ان معاہدوں کا احترام کرے گا اور دوسروں سےبھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔
ڈونگ جان نےکہا کہ آبنائے ہرمز ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیےکھلی ہے، چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے، چین توانائی کے تحفظ اورفراہمی کیلیے تمام فریقین کیساتھ کام کرنے کیلیے تیارہے، اسلام آباد میں مذاکرات کا آغاز صورتحال بہتر بنانےکی جانب ایک قدم ہے، امید ہے فریقین جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔
برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مخالفت کی ہے جبکہ ترکیے اور جاپان نے تنازع کو سفارتکاری سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
