آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد ، وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سول و عکسری قیادت کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دورہ چین سے متعلق اہم امور پر مشاورت بھی کی گئی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ 5 وزراء چین جائیں گے، وزیراعظم نے وزراء کو کرونا ایس اوپیز پر عمل کرنے اور منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ وزراء اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ لیں، دورہ چین پر جانے والے وزراء مفاہمتی یاداشتوں اور منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید ہدایت کی کہ چین جانے والے وزراء کرونا سے متعلق ایس اوپیز پر لازمی عمل کریں، مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، ملک کی معاشی سیاسی اور طے شدہ ایجنڈے پر بات کی گئی۔
بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی معاون خصوصی برائے احتساب مقرر
وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ہم نے پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی متعارف کروائی، کورونا سے متعلق پاکستان کی پالیسی کامیاب رہی، کابینہ کو کرونا کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین بہت ضروری ہے، جنہوں نے ویکسین لگوائی ان پر بہت کم اثرات مرتب ہوئے۔
فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی، فنانشل کرپشن میں اضافہ نہیں ہوا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ابھی پوری شائع نہیں ہوئی، رپورٹ میں مالی کرپشن شامل نہیں ہے، پاکستان کا سکور رول آف لاء کے باعث نیچے گیا، پاکستان میں رول آف لاء پر کام کرنے کی ضرورت ہے، کرمینل جسٹس ریفارمز سے رول آف لاء میں بہتری آئے گی