چین نےلمبا  ایسکیلیٹر بناکردنیا کوحیران کردیا

چین نے دنیا کا سب سے لمبا  ایسکیلیٹر بناکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین کے شہر ووہان میں بنے دنیا کے سب سے لمبے ایسکیلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔گوڈیئس نام کے اس آؤٹ ڈور ایسکیلیٹر سسٹم کی لمبائی 905 میٹر ہے۔

اس سسٹم میں 21 انفرادی ایسکیلیٹرز، 8 ایلیویٹرز، 4 موونگ واک ویز اور کئی پیڈسٹرین برج شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  80 منزلہ عمارت جتنی اونچائی تک پہنچانے میں یہ ایسکیلیٹر 21 منٹ کا وقت لیتا ہے۔

رات کے وقت رنگ برنگی روشنیوں سے چمکتا یہ ایسکیلیٹر ایک دلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔

 

Back to top button