چینی اورامریکی صدرکاٹیلیفونک رابطہ،تائیوان کے معاملےپرتبادلہ خیال

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکی ہم منصب ڈونلڈٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،تائیوان کے معاملے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ تائیوان کی ’چین واپسی’ جنگ عظیم دوم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا بنیادی جزو ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور امریکا نے ایک وقت میں فاشزم اور عسکریت پسندی کے خلاف شانہ بشانہ لڑائی لڑی تھی اور اب دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ جنگ عظیم دوم کے نتائج کے تحفظ کے لیے مل کر کام کریں۔

وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ٹرمپ اور شی کے درمیان فون کال کی تصدیق کی تاہم اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یہ پیشرفت چین اور امریکا کی قیادت کے درمیان جاری رابطے کو ظاہر کرتی ہے خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اقتصادی اور بین الاقوامی امور پر تناؤ میں ہیں۔

Back to top button