چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے : چینی وزیر دفاع

 

 

 

چینی وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہازوں کی آبنائے ہرمز میں آمد و رفت جاری ہے، بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باوجود ایران سے سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے۔

وزیر دفاع ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین ایران کے ساتھ توانائی اور تجارتی معاہدوں کا احترام کرے گا، بیرونی دباؤ یا یکطرفہ پابندیاں چین کے فیصلوں کو متاثر نہیں کر سکتیں، چین عالمی امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ اپنی فوجی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرتا رہا ہے، امید ہے تمام فریق جنگ بندی کی پاسداری کریں گے۔

علاوہ ازیں چینی وزیر خارجہ نے امن مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز صورتحال میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے، آبنائے ہرمز میں کشیدگی پر تمام فریقین کو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی کا خمیازہ پوری دنیا کیوں بھگتے گی؟

چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ توانائی کی سلامتی اور سپلائی چین کے تحفظ کے لیے تمام ممالک مل کر کام کریں، عالمی توانائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

Back to top button