جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

چینی جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات جمع کر کے چین بھیجیں۔
رپورٹ کے مطابق فروری میں امریکی فضائی حدود میں اُڑنے والے چینی جاسوس غبارے نے بائیڈن انتظامیہ کے روکنے کے باوجود امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات جمع کر کے چین بھیجیں۔
رپورٹ میں کہناہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی غبارہ خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
رپورٹس کے مطابق چینی غبارے نے کئی فوجی مقامات سے خفیہ معلومات رئیل ٹائم میں بیجنگ منتقل کیں، چینی غبارے نے زیادہ تر ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلز اور فوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں سے خفیہ معلومات حاصل کیں۔
مریکی اور چینی حکام نے ابھی امریکی چینل کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہےکہ فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک موجود رہا تھا جس کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا۔
چین نے اپنے کسی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں جانے کی تردید کی تھی۔
