ڈی چوک احتجاج : عمران خان کو مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
پولیس نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق عمران خان کےخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، عمران خان کو احتجاج، انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیاگیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کو شامل تفتیش کےلیے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی،پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی خیبرپختونخوا کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنادیں۔
عمران نے منصور شاہ سے حکومت فارغ کرنے کی امید کیوں لگا رکھی ہے ؟