کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے : محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو پوری انسانیت کےلیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت بناکر اس دنیا میں بھیجا گیا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے رواداری، محبت اور ہمدردی کی اعلی اقدار کی تبلیغ کی۔

سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ کرسمس پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ آج کا دن خوشیوں کے ساتھ انسانیت کے احترام کا پیغام بھی دیتا ہے۔

محسن نقوی نے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کامحور ایک طبقہ نہیں بلکہ پوری انسانیت تھی۔

مسلم دنیا کے عظیم رہنما قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں : محسن نقوی

 

انہوں نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے قومی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کےلیے رکھا،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو ہر طرح سے مکمل آزادی حاصل ہے۔ پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کا تحفظ کا ضامن ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ دعاگو ہوں کہ کرسمس مسیحی برادری کےلیے مزید کامیابیاں لے کر آئے۔

Back to top button