شہری مری کے سفر سے گریز کریں : وزیر اطلاعات پنجاب

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ مری کے سفر سے فی الحال گریز کریں، کیوں کہ برفباری کے باعث تمام ہوٹل مکمل فل ہوچکے ہیں،مری میں برفباری بھی بہت زیادہ ہورہی ہے۔ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مری میں تمام ہوٹل مکمل فل ہوچکے ہیں اور مزید گنجائش نہیں رہی۔مری میں برفباری کی شدت بہت زیادہ ہے۔مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیاں پہلے ہی داخل ہوچکی ہیں، اب مزید گاڑیوں کے داخلے کی بھی گنجائش نہیں رہی۔

عظمیٰ بخاری نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ فی الحال مری کا سفر مؤخر کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے اور سیاح محفوظ رہیں۔ سیاحوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

Back to top button