نتیجہ خیز مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نا فرمانی کا اعلان ہوگا : شوکت یوسفزئی

سینئر رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نا فرمانی کا اعلان ہوگا،پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کےلیے حکمت عملی وضع کرلی ہے،نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہےگا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ رابطے میں ہیں،چاہتے ہیں حکومت کےخلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔

اسد قیصر نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے یوم شہداء پروگرام کی تاريخ 13 دسمبر سے بڑھا کر 15 دسمبر کر دی ہے، شہداء اور زخمیوں کا پورا ڈیٹا قوم کے سامنےلایا جائے گا۔

فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے : شیر افضل مروت

واضح رہےکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کی اموات کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے  12 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی۔ْ

Back to top button