مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔

اسلام آباد کی سیشن کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل حکومت سے ہمارے مذاکرات کا تیسرا سیشن ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر جمع کرائیں گے۔ حکومت اگر نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بیٹھےتو مسائل کا حل نکل سکتاہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے 12 شہداء اور 49 زخمیوں کا ذکر کیا تھا، زخمیوں میں سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،ان کا ڈیٹا بھی عدالت میں جمع کراناہے۔

پی ٹی آئی نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے : اعظم نذیر تارڑ

انہوں نے کہاکہ آج کی کمپلینٹ ایک پرائیویٹ کمپلینٹ ہے،اس کا طریقہ کار مختلف ہوتاہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہےکہ اس کےبعد اس کمپلینٹ پر مزید کارروائی ہوگی،

Back to top button