ٹاک شو میں ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا جھگڑا

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے رہنما آپس میں الجھ پڑے،دونوں رہنما گھتم گھتا ہوگئے،ایک دوسرے پر تھپڑوں،مکوں کی بارش کردی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی خان اور پی ٹی آئی کے نعیم حیدر پنجوتھا کے درمیان نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں رہنما گھتم گھتا ہوگئے۔

دونوں رہنما ایک دوسرے کی قیادت کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتےرہے، اسی دوران اختیار ولی اچانک اٹھ کر نعیم حیدر پنجوتھا کو نشانہ بناتے ہیں،چند ہی لمحوں میں نعیم حیدر پنجوتھا بھی سیٹ سے کھڑے ہو جاتے ہیں اور دونوں آپس میں گتھم گتھا ہوجاتے ہیں،اسٹوڈیو میں موجود عملہ ان کےدرمیان بیچ بچاؤ کرواتا ہے۔

اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی،سپیکر ایاز صادق

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے،جب ٹاک شو میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی رہنما کےدرمیان جھگڑا ہوا ہو، اس سے قبل بھی ٹی وی شو میں لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کےدرمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں تلخ کلامی کےبعد ہاتھا پائی ہوئی تھی،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،جس میں دونوں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے سنا اور دیکھاگیا تھا۔

Back to top button