روئی کی مدد سے کان کی صفائی خطرناک قرار

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روئی کی مدد سے کان کی صفائی کی یہ عادت مختلف پیچیدگیوں کا باعث بن سکتی ہے اور بہت سے افراد اس بات سے لاعلم ہیں۔
بہت سے لوگ عام طور پر کان صاف کرنے کے لیے ایئر بڈز یا روئی کا استعمال کرتے ہیں لیکن ماہرین صحت کے مطابق ایسا کرنا فائدے سے زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق جب کانوں کو صاف کرنے کے لیے ائیربڈز یا روئی کو کان میں ڈالا جاتا تو وہ ایئر ویکس (کانوں میں موجود میل یا جالے) کو نکالنے کے بجائے اسے مزید گہرائی میں دھکیل دیتی ہے جس کی وجہ سے کان میں درد، انفیکشن یا پھر کان کا پردہ پھٹ بھی سکتا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ کان کی تکالیف ائیربڈز یا روئی ڈال کر کان صاف کرنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق کانوں کو صاف رکھنے کے لیے کانوں میں قدرتی طور پر بھی ائیر ویکس موجود ہے جو کانوں کی حفاظت کرتا ہے اس کی موجودگی کی وجہ سے دھول مٹی اور بیکٹیریاز قدرتی طور پر خود بخود کان سے باہر نکل جاتے ہیں۔
