آبنائے ہرمز کی بندش سے بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قلت

آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب بھارت کے کئی شہروں میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

بھارتی اور دیگر خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال اور اس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب بھارت کے کئی شہروں میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے،اور پیٹرول پمپس پر شہریوں کی طویل قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔

بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد میں شہری کئی منٹ تک انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے پیٹرول ڈالنے میں صرف دو منٹ لگتے تھے، لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ بھی لگ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت اپنی پیٹرولیم مصنوعات کا تقریباً 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے، جس کی بندش سے ملکی ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

Back to top button