کوک سٹوڈیو کا نیا گانا ’’پیچھے ہٹ‘‘ بھی ہٹ ہو گیا

کوک سٹوڈیو کی جانب سے جاری کیا جانے والا ایک اور گانا "پیچھے ہٹ” بھی ہٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔ ماضی کے برعکس کوک سٹوڈیو کا 14واں سیزن اپنے مسحور کن گانوں سے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کر رہا ہے، اب کوک سٹوڈیو 14 سیزن میں نوجوان گلوکار حسن رحیم اور جسٹن بیبیز کی آواز میں نئے گانے ’’پیچھے ہٹ ‘‘ کو ریلیز کیا گیا ہے جسے مداحوں کی بڑی تعداد سراہا رہی ہے۔

گانے کی شاعری حسن رحیم نے ہی لکھی ہے جبکہ اسے ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی اور طلال قریشی نے پروڈیوس کیا ہے، گانے کی دھن بھی طلال قریشی اور زلفی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے بعض بول بھی طلال قریشی نے لکھے ہیں۔ ’پیچھے ہٹ‘ میں حسن رحیم کے ساتھ مقدر تابیدار اور ثانیہ سہیل نے آواز کا جادو جگایا ہے، گانے کو 19 فروری کی شب جاری کیا گیا تھا، جس پر شائقین منقسم دکھائی دیئے، بعض لوگوں نے گانے کی تعریفیں کیں تو بعض نے اسے ناپسند بھی کیا، دانش سعید نامی ٹوئیٹر صارف نے کہا کہ پیچھے ہٹ آج کل کی جنریشن کا گانا ہے لیکن مجھے اس کی میوزک بیٹ بہت پسند ہے۔

عاقب نامی ٹوئیٹر صارف نے لکھا کہ پیچھے ہٹ گانے کی موسیقی کے ساتھ اس کی آواز بھی اپنی مثال آپ ہے۔نعمان نامی ٹوئیٹر صارف نے اس گانے کو اب تک کی بہترین ریلیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ گانے کی روانی تو دیکھو، حسنین رضا نامی ٹوئیٹر صارف نے گانے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں نئی نسل کے گانوں کو خوش آمدید کہنا چاہئے۔

فلم میں بولڈ مناظر پر میرے والدین نے فخر محسوس کیا

فاطمہ نامی ٹوئیٹر صارف نے پیھچے ہٹ لکھتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دشمنوں کے لیے ہے، سعید راشد نامی ٹوئیٹر صارف میں گانے کی ویڈیو میں حسن رحیم کے انداز کو بے حد پسند کیا اور کھل کر تعریف کی۔’’پیچھے ہٹ‘‘ سے قبل کوک سٹوڈیو کے چھٹے گانے ’’یہ دنیا‘‘کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا۔ گانے’یہ دنیا‘ کو میوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا.

اس سے قبل علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کو سات فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، ’پسوڑی‘ کوک سٹوڈیو کا سب سے زیادہ تیزی سے 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بھی بنا تھا، اس سے قبل رواں ماہ یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا، عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا، کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔ کوک سٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، یہ گانا آج بھی مداحوں کے کانوں میں رس گھول رہا ہے اور سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔

Back to top button