کافی پینے والوں کی عمر میں دو سال تک اضافہ ، حیران کُن تحقیق

ہم میں سےبہت سےلوگ دن میں کم از کم ایک یا دوکپ کافی سے محضوظ ہوتےہیں لیکن کیا آپ کو پتہ ہےیہ صرف لطف اندوزی آپ کی عمرمیں بھی اضافہ کرسکتی ہے۔
نئی تحقیق میں اس بات کےثبوت سامنےآئےہیں کہ کافی جہاں دیگر فوائد رکھتی ہے وہیں ممکنہ طور پر طویل صحت مند زندگی گزارنےکا امکان بھی فراہم کرتی ہے.
پرتگال کی کوئمبرا یونیورسٹی کی ایک ٹیم نےیورپ، امریکا، آسٹریلیا اور ایشیا کے شرکاء پرمشتمل 85 سابقہ مطالعات کا جائزہ لیا جس میں شرح اموات اورصحت سےکافی کےتعلق کا تجزیہ کیا۔
کالی چائے پینے کے حیرت انگیز فوائد
مجموعی طورپرتجزیےسےپتہ چلتا ہے کہ روزانہ تقریباً تین کپ کافی پینا اوسطاً فرد کی 1.84 سال کی اضافی عمر سے منسلک ہوتا ہےجبکہ باقاعدہ استعمال صحت میں بہتری اور سنگین بیماریوں سےمحفوظ زندگی گزارنے کا امکان پیدا کرتا ہے۔
کوئمبرایونیورسٹی کے نیورو سائنسدان روڈریگو کا کہنا تھا کہ روایتی طبی سفارشات میں بعض اوقات صحت مندبڑھاپے کیلئے کافی کے کردار کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ ہماراجائزہ اس کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ باقاعدگی سےکافی کا معتدل استعمال حیاتیاتی میکانزم کو بہتر بناتا ہےجو کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کمزور ہوجاتا ہے۔
