لاہور میں رنگارنگ بسنت میلے کا شاندار اختتام،پتنگ بازی پر پابندی بحال

لاہور میں رنگارنگ بسنت میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے۔ بسنت فیسٹول کے اختتام کے ساتھ ہی پتنگ بازی پر پابندی بھی بحال ہوگئی۔
تین روز میں شہربھر میں بسنت نے خوب رونقیں بکھیریں اور ہر عمر کے افراد اس تہوار کے رنگ میں رنگےنظر آئے۔بسنت کےموقع پر بچے،بڑے،بوڑھے اور جوان سبھی پتنگیں ہاتھ میں لیے چھتوں پر نکلے۔
شہریوں نے خوب پیچے لڑانے، بوکاٹا کے نعروں،ڈھول کی تھاپ اور خوشیوں بھرے جشن نے لاہور کا سماں بدل دیا۔ جگہ جگہ دعوتوں کا اہتمام کیاگیا اور شہریوں نے بھرپور انداز میں بسنت کا لطف اٹھایا۔
معیشت میں پاکستان کی دفاعی صلاحیت کابڑا کردارہوگا،وزیردفاع
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں کامیاب فیسٹیول کےبعد صوبے کے ديگر شہروں میں بھی بسنت منانے کا اشارہ دیاہے۔
