ملک بھر میں کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

حکومت پاکستان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملک بھر میں کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ڈرون اڑانے پر پابندی سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر لگائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہےکہ ملک میں کسی بھی قسم کے کمرشل یا پرائیویٹ ڈرون کے استعمال اور پرواز کی اجازت نہیں ہو گی۔پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔
آپریشن غضب للحق میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ، دفتر خارجہ
حکام کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صورت حال کا جائزہ جاری رہے گا اور ضرورت پڑنےپر مزید اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہےکہ وہ اس پابندی کا احترام کریں اور قانون پر عمل کریں۔
