فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا ادویات پرٹیکس چھوٹ کا مطالبہ

فارما سیوٹیکل انڈسٹری نے تیار شدہ ادویات کی درآمدات پر عائد تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کا مطالبہ کر دیا۔نگران حکومت نے تیار شدہ ادویات فارماسیوٹیکل اور بائیولوجیکل مصنوعات کی درآمد پر عائد کم ازکم تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس سے چھوٹ دینے کے بارے میں ایف بی آر اور ڈریپ سے رائے طلب کرلی۔
دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو لیٹر لکھا جس میں کہا گیا کہ درآمدی سطح پر تیار شدہ ادویات پر تین فیصد ویلیو ایڈڈ سیلز ٹیکس لاگو ہے۔
