جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی جزوی بحال

سائنسدانوں نے جسم میں نصب کمپیوٹر چِپس سے بینائی کی جزوی بحالی کو ممکن بنا کر دنیائے طب میں نیا انقلاب برپا کر دیا۔

ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق سائنس اور طب کے سنگم پر ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت انسانی جسم میں نصب کیے جانے والے کمپیوٹر چِپس بینائی جیسی کھوئی ہوئی صلاحیت کو جزوی طور پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں 87 سالہ فرانسیسی خاتون ایلس شارٹون کی مثال دی گئی ہے جو عمر سے متعلق آنکھوں کی بیماری ایج ریلیٹڈ میکولر ڈی جنریشن سے متاثر ہو کر اپنی مرکزی بینائی کھو چکی تھیں۔

سان فرانسسکو کی کمپنی سائنس کارپ نے “پریما” نامی ایک تجرباتی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں ریٹینا کے متاثرہ حصے پر ایک چھوٹا سا مائیکرو چِپ نصب کیا جاتا ہے۔

Back to top button