بی سی بی ٹی کا ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نا بھیجنے کا فیصلہ،سکواڈ کا اعلان

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل سے فاسٹ بولر کو ریلیز کرنے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق، بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا اور حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی بی سی بی آئی سی سی کو بھی اس معاملے سے مطلع کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی آئی سی سی کو خط لکھ کر بھارت میں شیڈول میچز کی سکیورٹی پلان کے بارے میں پوچھے گا اور ورلڈ کپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کی درخواست کرے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں کولکتہ اور ممبئی میں شیڈول ہیں، جن میں تین میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
سکواڈ کا اعلان
بنگلا دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے کپتان: لٹن کمار داسنائب کپتان: سیف حسن ، بنگلا دیش کے گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال اور اٹلی کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ بنگلادیش کا پہلا میچ 7 فروری کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے۔
