بجلی چوری کی روک تھام کے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز نےبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اسمارٹ میٹرز لگانےکا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اووربلنگ کسی صورت قبول نہیں، اوور بلنگ میں ملوث اسفران کےخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

کرم تنازع: کوہاٹ گرینڈ جرگے میں اہم پیشرفت، مشران نے معاہدے پر دستخط کردیے

 

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس کو لیسکو، پیسکواورفیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ نظام میں شفافیت لائی جا سکے،اوور بلنگ کسی طور پر قبول نہیں، ملوث افسران کےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پروزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے ہدایت کی کہ انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےچیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی جلد مکمل کی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے،نیپرا کا دیا گیا ٹارگٹ پورا کرنے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں ۔

 

Back to top button