بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات علیحدگی میں ہوئی، آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کےتمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں،اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھےہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالےسے تمام امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دوسری طرف سےبھی مثبت جواب ملا ہے، اسٹیبشلمنٹ سےبراہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں،امید ہے اب صورت حال بہتر ہو جائے گی۔

گنڈاپور کی بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کی تصدیق

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔

قبل ازیں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کےدرمیان ملاقات کی تصدیق کرتےہوئے کہا تھاکہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی،آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔

Back to top button