گنڈاپور کی بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات کی تصدیق

وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور میں شرکت کےلیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

اس دوران صحافی کے ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کھلے مذاکرات ہورہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیاکہ سکیورٹی امور پر ملاقات ہوئی تھی اس میں کیا طے پایا؟ جس پر علی امین گنڈاپور نے جواب دیاکہ سکیورٹی سے متعلق تو میری ملاقات ہوئی تھی۔

وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کےدرمیان ملاقات کی تصدیق کرتےہوئے کہاکہ آرمی چیف سے میری ملاقات سکیورٹی سے متعلق ہوئی تھی،آرمی چیف نے تمام پارٹی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں بیرسٹر گوہر بھی تھے۔

بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تردید

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے دو روز قبل پشاور میں ہونےوالی میٹنگ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تردید کی تھی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ ان کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔

Back to top button