محسن نقوی کی قومی ٹیم کو ون ڈے سیریزجیتنےپرمبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
فیصل آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ شاہینوں نے شاندار کارکردگی دکھا کر ماضی کی خوشگوار یادیں تازہ کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بہترین کارکردگی سے ٹی 20 سیریز میں کامیابی کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقا کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں ثابت نہ ہوا اور مہمان ٹیم پورے 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر بیٹر صائم ایوب نے شاندار 70 گیندوں پر 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 27 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
