محسن نقوی کی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار جیت پر ٹیم کو مبارک باد

چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نے سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد کے ساتھ شاباش بھی دےدی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) محسن نقوی نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کیا اور مشکل ٹارگٹ کو حاصل کیا۔پاکستانی ٹیم نے میچ جیت کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرکے قوم کو خوشیاں دیں۔محمد رضوان اور سلمان آغا کو شاندار بیٹنگ پر شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ کپتان محمد رضوان نے صحیح معنوں میں کیپٹنز اننگز کھیلی۔نائب کپتان سلمان آغا نے بھی شاندار بلے بازی کی۔پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی۔امید ہےکہ پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتے گی۔

یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے اہم اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلےکھیلتے ہوئے پاکستان کو 353 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے محمد رضوان اور سلمان آغا کی شاندار سینچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ریکارڈز کی بھرمار کردی

 

واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button