محسن نقوی کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ ٹیم کی محنت، جذبے اور مہارت نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
محسن نقوی نے شاندار بیٹنگ کرنے پر جارح مزاج بیٹر سمیر منہاس کو سراہا، اور کہاکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے متاثر کن کھیل پیش کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے کپتان فرحان یوسف سمیت دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بھی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اب شاہینوں کی نظریں انڈر 19 ورلڈ کپ پر ہیں، اور امید ہے کہ یہ ٹیم اسی جذبے اور کھیل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
میچ میں جارح مزاج بیٹر سمیر منہاس نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
