ویلڈن پاکستان شاہینز،شہبازشریف اورمحسن نقوی کی چیمپیئن بننےپرمبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاکستان شاہینزکو بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ سٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بننے پرمبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نےرائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر قوم کو مبارکباد اورکھلاڑیوں کی پذئرائی کی۔انہوں نے کاہ کہ چیئرمین پی سی بی ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح میں لائق تحسین ہیں۔
بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان شائنرز کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم کی بھرپور تعریف کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان شائنرز نے ورلڈ کپ میں حقیقی معنوں میں قومی ٹیم کی طرح کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ چیمپئنز کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق فائنل سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے بہترین ورک، عمدہ اسپرٹ اور متاثر کن کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کو متاثر کیا۔
انہوں نے کہا کہ شائنرز نے ٹیم ورک اور کھیل کے معیار سے نہ صرف پاکستان کا نام بلند کیا بلکہ دنیا کو بھی اپنے ٹیلنٹ کا اعتراف کرانے پر مجبور کر دیا۔
