انٹرنیشنل لیگ ٹی20کےمیچزپاکستان میں کرانے پرغور

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ مستقبل میں لیگ کے کچھ میچ پاکستان میں کرانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی شائقین بھی اس لیگ سے لطف اندوز ہوں۔ ڈیوڈ وائٹ کا پاکستان کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ 1990 میں پاکستان کے دورے کے دوران انہوں نے 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے۔

چیف ایگزیکٹو انٹرنیشنل لیگ ٹی20ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ 3 سال قبل انہوں نے لیگ ٹی20 میں انتظامی امور سنبھالے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی وجہ سے لیگ کو ونڈو کے چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن دنیا کے بہترین کھلاڑی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کردار اہم ہے۔ اس وقت فخر زمان، نسیم شاہ، عثمان طارق، حسن نواز اور ظفر گوہر ڈیزٹ وائزر ٹیم کا حصہ ہیں۔

Back to top button