افغانستان سے اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتےہوئے افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان میں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔
سکیورٹی ذرائع کےمطابق فورسز نے 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا اور غیرملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑلی۔
ذرائع کے مطابق ٹرک سے جدید ساخت کا غیرملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کرلیے گئے، برآمد غیرملکی اسلحے میں 26 ایم 16 رائفلیں شامل ہیں،ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین،10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق کلاشنکوف کی 9 میگزین اور 244 گولیاں بھی پکڑےگئے اسلحے میں شامل ہیں،اس کے علاوہ پکڑےگئے اسلحے میں لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ برآمد کیاگیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایاگیا تھا، ٹرک میں اسلحے کےلیے کمپارٹمنٹس اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی یہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونےتھے۔
ملک ریاض نہ تو کسی کےخلاف استعمال ہوگا،نہ ہی بلیک میل ہوگا
سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ متعدد بار فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
