وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش، سیکیورٹی میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سامنے آنے کے بعد ان کی سیکیورٹی میں‌ اضافہ کر دیا گیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے ٹوئیٹر پر سامنے آیا ہے۔

فواد چوہدری کا جمعے کو ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ان اطلاعات کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے
۔
دو دن قبل وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی ایک ٹی وی پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کی زندگی کو بھی بہت خطرہ ہے، انہیں جان سے مارنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ٹانک میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید

خیال رہے 27 مارچ کو اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران پاکستان کے وزیراعظم

عمران خان نے اپنے حامیوں کے سامنے ایک خط لہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت کو ہٹانے کے لیے باہر سے سازش ہو رہی ہے۔جمعرات کو قوم سے خطاب کے دوران امریکہ کا نام لے کر کہا تھا کہ ان کے خلاف بیرونی سازش ہو رہی ہے اور پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتیں اس سازش کا حصہ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران جب وائٹ ہاؤس کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن کیٹ بیڈینگفلڈ سے پوچھا گیا کہ عمران خان نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف لائی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں امریکہ اپوزیشن کا ساتھ دے رہا ہے۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

Back to top button