آئینی بینچ : 26 ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت جنوری میں ہونے کا امکان

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کےدوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دےدیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم پر دائر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتےکرنے کا عندیہ دیا۔
آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہاکہ خصوصی عدالتوں سےمتعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں اس کیس کےبعد سننی ہیں۔
جسٹس امین الدین نے مزید کہاکہ 26 ویں آٸینی ترمیم کےخلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرناچاہتے ہیں،ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سےکیسز پائپ لائن میں ہیں۔
آئینی بینچ کی فوجی عدالتوں کو 9 مئی کے 85 ملزمان کو سزا سنانے کی اجازت
واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
