آئینی ترمیم : نمبرز پورے کرنے کےلیے ارکان پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو اغوا کیا جارہا ہے ، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ عدلیہ سےمتعلق آئینی ترمیم کےحوالے سے نمبرز پورے کرنے کےلیے ارکان اوران کےاہل خانہ کواغوا کیاجارہا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عدلیہ سے تعلق آئینی ترمیم پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ موجودہ آئینی ترمیم کامقصد جوڈیشری کو فتح کرناہے۔انہوں نے موجودہ پارلیمنٹ کو جعلی قراردیتے ہوئےالزام عائد کیاکہ وزیر اعظم شہباز شریف ارکان اسمبلی کی تعداد پوری کرنے کےلیے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو اغوا کرکے نمبر پورے کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

قانون بنانا پارلیمنٹ کاکام ہے، نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا : چیئرمین سینیٹ

یادرہے کہ قومی اسمبلی کےآج کےاجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کیےجانے کا امکان ہے،جس کےلیےحکومت کو قومی اسمبلی میں 224 اور سینیٹ میں 63 ووٹوں کی ضرورت ہوگی تاہم حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید 13 اور سینیٹ میں مزید 9 ووٹ درکار ہیں۔

Back to top button