پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اموات کا معاملہ، آئینی بینچ نے ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےاسلام آباد میں ہونے والےاحتجاج کے دوران ہلاکتوں کےمعاملےپرسپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےازخود نوٹس لینےکی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ کےآئینی بینچ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس کےدوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختوا ویڈیو لنک کےذریعےپیش ہوئے۔
دوران سماعت خیبرپختونخوا حکومت کےوکیل نےکہا کہ گزشتہ روزدونوں اطراف سے ہلاکتیں ہوئیں، آئینی بینچ ازخود نوٹس لےسکتا ہے،آئینی بینچ ان واقعات پرازخود نوٹس لے۔
آئینی بینچ کےسربراہ جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ جو معاملہ ہمارے سامنےسرے سے ہے ہی نہیں، اسےنہیں دیکھ سکتے۔
بعد ازاں، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےازخود نوٹس لینے کی استدعا مستردکردی۔ جسٹس مسرت ہلالی نےکہا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہوکر سیاسی باتیں نہ کریں۔
اس سےقبل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نےچیف جسٹس آف پاکستان سے پی ٹی آئی کے شہید کارکنان کےبہیمانہ قتل کےاز خود نوٹس اور وزیراعظم، وزیرداخلہ، اسلام آباد اور پنجاب کےانسپیکٹرز جنرل کے خلاف اقدام قتلِ کی کارروائی کےاحکامات کی اپیل کی۔
شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ حکومتی بربریتاور دارالحکومت کو نہتےشہریوں کا مقتل بنانے کےحکومتی منصوبے کے پیشِ نظرپرامن احتجاج کی فی الوقت منسوخی کا اعلان کرتے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ حکومتی بربریت کی تفصیلات کے سیاسی اور کورکمیٹیز میں تجزیے کےبعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سامنے رکھنےاور ان کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کےلائحہ عمل کےاجرا کا اعلان کریں گے۔
مذاکرات کیوں نہیں کیے؟رہنما تحریک انصاف احتجاج پر سوالات اٹھاتے ہوئے پھٹ پڑے
ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کی نہتّے، پرامن اورمحبّ وطن شہریوں کےسفّاکانہ قتل اورآپریشن کے نام پر اسلام آباد میں پرامن احتجاج کےشرکا کےخلاف وحشت و بربریت کے مظاہرےکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نےکہا کہ مینڈیٹ چوروں نےسرکاری مشینری کی گولیوں سےدرجنوں نہتے بے گناہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں مار کرشہید کیا گیا جن میں سے 8 کی مکمل تفصیلات اب تک ہمارے پاس آچکی ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ شہید ہونے والوں میں انیس شہزاد ستی، ملک مبین اورنگزیب، عبدالقادر، ملک صفدرعلی، احمد ولی، محمد الیاس اورعبدالرشید شامل ہیں۔
